ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / جیل سے رہا ہوئے مدن مترا

جیل سے رہا ہوئے مدن مترا

Sat, 10 Sep 2016 19:10:42  SO Admin   S.O. News Service

 

کولکاتہ10ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)شاردا گھوٹالہ معاملے میں جیل میں بند ترنمول کانگریس کے سینئر لیڈر مدن مترا آج صبح جاری ہو گئے۔آج صبح تقریباََچھ بج کر45منٹ پر علی پور جیل سے رہا کئے گئے مترا کو شہر کے جنوبی حصے میں واقع ایک ہوٹل میں لے جایا گیا۔یہ ہوٹل بھوانی پورپولیس تھانے کے تحت آتا ہے۔21ماہ جیل میں رہنے کے بعد مترا کو عدالت نے اس شرط پر ضمانت دی تھی کہ وہ اسی تھانے کے تحت آنے والے علاقے میں ہی رہ سکتے ہیں۔مترا کو ان کالیگھاٹ پولیس تھانے کے تحت آنے والے رہائش گاہ پر نہیں لے جایا جا سکتا ہے۔رہا ہونے کے بعد مترا نے کہاکہ اپنے خاندان کے پاس آکر میں بہت خوش ہوں۔میں عدالت کی شرائط پر عمل کروں گا۔اب میں آرام کروں گا، خاندان کے ساتھ وقت گذاروں گا اور درگا پوجا کا لطف اٹھاؤں گا۔انہوں نے کہاکہ اس بار میں نے اپنی بے گناہی ثابت کروں گا۔ان کے وکیل نلادری بھٹاچاریہ نے بتایا کہ عدالت میں اپیل دائرجائے گی تاکہ وہ اپنی رہائش گاہ پر جا سکیں۔انہیں 23نومبر سے پہلے عدالت کے سامنے پیش ہونے، سی بی آئی کو اپنا پاسپورٹ دینے اور سی بی آئی کے تفتیشی افسر کے سامنے ہفتے میں ایک بار پیش ہونے کی ہدایت دی گئی ہے۔انہیں بھوانی پوری پولیس تھانہ علاقے سے باہر جانے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔12دسمبر2014کو گرفتار کئے گئے مترا کو گزشتہ سال نچلی عدالت نے ضمانت دی تھی جسے گزشتہ سال 20نوبر کو کلکتہ ہائی کورٹ نے منسوخ کر دیا تھا۔سابق مرکزی وزیر متنگ سنگھ کو بھی اس معاملے میں گرفتار کیا گیا ہے۔سپریم کورٹ کے حکم پر سی بی آئی نے اس معاملے کی تحقیقات جون 2014میں شروع کی تھیں۔

Share: